نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے جب بھی انہوں نے یاد کیا میں چلا گیا: شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے، نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے جب بھی انہوں نے یاد کیا میں چلا گیا۔
کہوٹا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ دیا، مگر میں آج بھی اس بیانیے پر قائم ہوں۔
یہ بھی پڑھیے شفاف الیکشن کروادیں، ملک کا نظام چل پڑے گا: شاہد خاقان عباسیشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست سے اتفاق نہیں، میں کسی ناراضگی کے تحت نہیں آیا، ماضی میں ہر سیاسی لیڈر جیل گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی تحریک کی بنیاد یہ نہیں ہو سکتی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں، حکومت کام نہیں کر رہی تو اپوزیشن بھی کام نہیں کر رہی۔
شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعتیں ایک دن میں نہیں بنتیں سوائے ان کے جنہیں اسٹیبلشمنٹ بنائے، جس ملک میں قانون نہیں وہ ترقی نہیں کر سکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی
پڑھیں:
وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ یہ واقعہ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔
سٹیج پر بلوچستان کی طالبہ درجان کا نام پکارا گیا اور انہیں اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ وہ سٹیج کی طرف بڑھیں تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا ۔ جیسے ہی طالبہ سٹیج پر پہچیں تو وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے لیے مخصوص نشست پر بٹھادیا۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین بھی مبہوت ہوگئے۔ حاضرین نے کھڑے ہو کر اس عمل کی تائید کی اور کافی دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔
دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کے قیام کے لئے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر
اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ پر دیئے جائیں گے۔
مزید :