سیاست میں عزت، نہ عوام کی خدمت ہے، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سابق وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کی فلاح اور نوجوانوں کے مسائل کاحل ہو، اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کیا تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہے؟ یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، جب عدل کا نظام ختم ہو جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں عزت، نہ عوام کی خدمت، ملک کے مسائل برقرار ہیں۔ آج حکمرانوں میں مایوسی اور بے بسی نظر آتی ہے۔ پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کی فلاح اور نوجوانوں کے مسائل کاحل ہو، اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کیا تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہے؟ یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، جب عدل کا نظام ختم ہو جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ سیاست کا مقصد ایک دوسرے کو گالیاں دینا رہ گیا، آج حکمرانوں میں مایوسی اور بےبسی نظر آتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری جماعت ایسی ہوگی جو ملک اور اسکے مسائل کی بات کرے گی، ملک کے آدھے لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی کے مسائل عوام کی کا نظام
پڑھیں:
بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور وہ ہے جو بڑے ملک کو شکست دے۔ ہمیں پہلے مسکین کہا جاتا تھا لیکن آج عرب ممالک میں وزیراعظم پاکستان کو وہی عزت دی جاتی ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ میجر عدنان کی فیملی سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور ان کے حوصلے پر پوری قوم کو فخر ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے سہولت کار وہ افغان ہیں جنہیں چوالیس برس تک گلے سے لگائے رکھا۔ آج بھی شہداء کو دہشتگردوں کے برابر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے راولپنڈی میں صفائی، صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور کھیلوں کے بہترین نظام فراہم کیے۔ کامیابیاں ہمیشہ محنت سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان ہمیشہ قائم و دائم اور روشن رہے گا۔
ایف آئی اے نے جعلی ورک ویزہ پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا
مزید :