data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے بجائے سعودی عرب پہنچا دیے جانے والے مسافر نے نجی ایئرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیج دیا۔

شاہ زین نامی مسافر، جو لاہور سے کراچی جانے کے لیے ایئرسیال کی پرواز میں سوار ہوا تھا، 7 جولائی 2025 کو ایئرلائن کی مبینہ غفلت کے باعث جدہ پہنچ گیا۔ اس واقعے پر شاہ زین نے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔

قانونی نوٹس میں متاثرہ مسافر نے ایئرلائن سے مکمل سفری اخراجات کی واپسی سمیت وضاحت طلب کی ہے۔ شاہ زین کے مطابق بغیر ویزا اور ضروری دستاویزات کے جدہ پہنچنے پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا، جس سے سخت ذہنی اذیت ہوئی۔

نوٹس کے متن کے مطابق ایئرلائن کی سنگین کوتاہی کے باعث مسافر کو اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پڑے اور غیرملکی سرزمین پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیا

—علامتی تصویر

دنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔

کراچی کے رہائشی مسافر ملک شاہ زین نے بتایا ہے کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا، 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا جس کے لیے نجی ایئر لائن پرواز سے ٹکٹ حاصل کیا۔

مسافر کے مطابق وہ علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا، بورڈنگ پاس لیا، بس کے ذریعے میدان میں کھڑے جہاز میں سوار ہونے کے لیے پہنچا، جہاں ایئر لائن کے 2 جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونے کی وجہ سے دیگر مسافروں کے ساتھ ایک جہاز میں سوار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے ریاض سے لاہور کی غیرملکی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

مسافر نے بتایا ہے کہ پرواز روانہ ہوئی تو اندازے سے اسے سوا گھنٹے میں کراچی پہنچ جانا تھا، تاہم طیارہ سوا گھنٹے، ڈیڑھ گھنٹے اور پھر 2 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرتا رہا، لینڈنگ نہ ہوئی تو مجھے تشویش ہوئی، عملے سے پوچھا کہ 2 گھنٹے گزر گئے جہاز کراچی میں کیوں نہیں اترا، جس پر عملے کو تشویش ہوئی اور انہوں نے بورڈنگ پاس دیکھا تو وہ لاہور سے کراچی کی پرواز کا تھا، جس پر عملے میں کھلبلی مچ گئی تاہم کچھ نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزر چکا تھا، لہٰذا مسافر کو جدہ اتارا گیا وہاں پر بھی مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔

مسافر کو واپس 8 جولائی کو جدہ سے لاہور کی پرواز میں سوار کر کے واپس لاہور پہنچایا گیا، جہاں پر امیگریشن اور دیگر حکام نے پوچھ گچھ کی مگر قصور مسافر کا نہیں تھا، جس پر مسافر کو لاہور سے کراچی کی پرواز میں سوار کرا کے 2 دن بعد منزل تک پہنچایا گیا۔

نجی ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر کی پرواز کا طیارہ تبدیل ہو جانا غلط فہمی کی بنا پر ہوا، لاہور ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام چل رہا ہے، 8 جولائی کو رات 10 بجے کراچی اور جدہ کی پروازیں ایک ہی وقت آپریٹ ہو رہی تھیں] جس کے باعث مسافر غلطی سے ڈومیسٹک فلائٹ کی بجائے انٹرنیشنل فلائٹ کی طرف چلا گیا۔

ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق نجی ایئر لائن کے کراچی کے مسافر کے دوسری پرواز سے جدہ پہنچ جانے کے معاملے کا حکام نے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے ریگولیٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اسٹیشن منیجر کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

خط میں شہری ہوا بازی کی ریگولیٹر سے غفلت کی مرتکب ایئر لائن پر بھاری جرمانے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس
  • بلوچستان کا مسئلہ بندوق کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا: عبدالمالک بلوچ
  • لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کے ساتھ انہونی، کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا۔
  • نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا
  • نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا
  • نجی ایئر لائن کا کارنامہ: لاہورسے کراچی جانے والے مسافرکو جدہ پہنچادیا
  • پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیا
  • عملے کی غفلت؛ لاہور ایئرپورٹ سے کراچی جانے والے مسافر کو کہاں پہنچایا گیا؟
  • شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا