نئی دہلی میں عمارت منہدم ہونے سے 12افراد دب گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقے ویلکم میں 4منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب زیادہ تر لوگ گھر پر موجود تھے۔ حادثے میں عمارت کے ملبے میں کم از کم 12 افراد دب گئے، جن میں سے 6 کو ریسکیو ٹیموں نے نکال لیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی تقریباً 5 سے 6 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقے کی گنجان آبادی اور تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا ،تاہم عمارت بوسیدہ اور خستہ حال تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے کل پٹیشن دائر کی جائے گی جس کی نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد، میاں شبیر اسمٰعیل کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور اے-140 سے متصادم ہیں۔ یہ پٹیشن صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔