سٹی42:  لاہور ٹریفک پولیس نے "صدا حسینؑ" کے جلوس کیلئے دو روزہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جلوس کے پیش نظر شاہدرہ چوک سے بیگم کوٹ چوک تک کا روٹ آج اور کل ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے جلوس کے روٹ کا خود جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  

 سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے مطابق  1 ڈویژنل ایس پی، 3 سرکل افسران اور 10 ٹریفک انسپکٹرز کی نگرانی میں ٹریفک کنٹرول کیا جائے گا۔جلوس کے روٹ پر 224 ٹریفک وارڈنز، 2 لفٹرز اور بریک ڈاؤن گاڑیاں تعینات ہوں گی۔وارڈنز کو ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر نظر رکھنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شاہدرہ سے بیگم کوٹ تک دونوں اطراف ٹریفک بند رہے گی۔ شیخوپورہ اور شرقپور سے آنے والی ٹریفک کو دوساکو چوک، السعید چوک اور سگیاں چوک کی طرف موڑا جائے گا۔جڑانوالہ سے آنے والی ٹریفک بھی السعید چوک سے سگیاں چوک کی جانب بھیجی جائے گی۔
لاہور سے شیخوپورہ جانے والی ٹریفک کو چوک نیازی شہید اور رنگ روڈ سے گزارا جائے گا۔جی ٹی روڈ (لاہور تا گوجرانوالہ) پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شاہدرہ چوک میں ٹریفک لوڈ بڑھنے کی صورت میں گاڑیوں کو نیازی شہید چوک سے رنگ روڈ اور سگیاں کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 جائے گا چوک سے

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین

—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔

مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے: ملیحہ لودھی پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتب

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن