پی ٹی آئی نے پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر 5 ارکانِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, July 2025 GMT
26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے 5 اراکینِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ان 5 اراکین پر 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہوئی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارٹی سے
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔