بیجنگ :رواں سال کے آغاز سے چین کی وزارت تجارت نے جدید تجارتی و گردشی نظام کی تعمیر میں تیزی لائی ہے اور ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے جون کے دوران چین میں ہول سیل اور ریٹیل شعبے  کی اضافی قدر 6.8 ٹریلین یوآن رہی، جو سالانہ بنیادوں پر 5.

9 فیصد اضافے کی عکاس ہے اور جی ڈی پی میں اس کا حصہ 10.3 فیصد رہا۔ ملک میں ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی ترقی مستحکم رہی ہے اور ملک میں اندرونی طلب میں جامع توسیع اور گھریلو گردش کو مضبوط بنانے کے لیے مضبوط سہارا فراہم کیا گیا ہے۔ شہری اور دیہی منڈیاں متحرک رہیں اور صارفین کی تعداد اور اخراجات میں مستحکم اضافہ ہوا۔ پرانی اشیاء کے بدلے نئی اشیاء حاصل کرنے کی پالیسی کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے اور چینی سامان اور فیشن پر مبنی مصنوعات کو بے حد پسند کیا گیا۔

Post Views: 12

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا

بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
  • چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل
  • پائیدار ترقی محض خواب نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ ہے، گوتیرش
  • ’’چائناصنعتی و سپلائی چین’’ عالمی صنعتوں کے لیے راستے ہموار کر رہی ہے ، چینی میڈیا
  • پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
  • اوور بلنگ کے نام پر بجلی صارفین سے 244 ارب روپے وصول کیے گئے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف