(فیلڈ مارشل کا دورہ چین، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں )ہائبرڈ اور روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
بیجنگ ، فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،دونوں رہنمائوں کااسٹرٹیجک پارٹنرشپ آگے بڑھانے میں فورسز کے کردار پر اعتماد کا اظہار
سی پیک میں تعاون،جغرافیائی و سیاسی چیلنجز خطے ، عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتحال،مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ، آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ چین کے دوران چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، یہ ملاقاتیں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنیں گی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا اہم سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔چین کی سیاسی اور عسکریت قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ خودمختاری، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی استحکام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں خطے اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتحال، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے منصوبے اور مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر اور خارجہ وزیر سے ملاقاتوں کے دوران علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقاتوں میں سی پیک میں تعاون اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کے حوالے سے بھی بات چیت اورمشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن اقدامات میں پاک فوج کے کردار کی اہمیت کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیٔرمین سے بھی ملاقات کی۔ چین کی پی ایل اے کے سیاسی امور کے سربراہ اور چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔جنرل سید عاصم منیر کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی چین میں ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، مشترکہ تربیتی امور زیرغٖور آئے، دفاعی شعبے میں جدت اور ادارہ جاتی رابطوں کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ہائبرڈ اور روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ فیلڈ مارشل کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے سیاسی و عسکری تعلقات کا عکاس ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک کے قریبی رابطے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر تبادلہ خیال سے نمٹنے کی فیلڈ مارشل میں تعاون کے مطابق قیادت سے کیا گیا نے چین چین کے چین کی
پڑھیں:
یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی وزیر اور سیاستدان یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سابق ایئر وائس مارشل کپل کاک، صحافی بھارت بھوشن اور امن کارکن سوشوبا باروے شامل تھے۔ وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی، دونوں فریقوں نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے مستقل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔قبل از یںیشونت سنہا کی قیادت میں وفد نے مقبوضہ علاقے کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت مختلف سیاسی نمائندوں اور گروپوں سے ملاقات کی۔ بھارتی وفد کل نئی دہلی واپس روانہ ہو گا۔