کشمیریوں کو بے گھر کر کے شناخت اور زندگی چھینی جا رہی ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
کشمیریوں کو بے گھر کر کے شناخت اور زندگی چھینی جا رہی ہے، مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کشمیریوں سے زندگی اور شناخت چھینی جا رہی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف کا کوئی موقع دیئے بغیر ان کی چھت تک چھین لی گئی۔ اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے زنجیروں اور بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی قربانیوں کے باوجود دنیا کشمیریوں کے درد پر خاموش ہے۔ جبکہ ہندوستان نے کشمیریوں کے کاروبار، زمینیں اور دریا تک ہتھیانے شروع کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو اب جاگنا ہو گا ورنہ تاریخ خاموشی کی سزا دے گی۔
مشعال ملک نے کہا کہ شہادتیں، جیلیں اور بربادی کشمیریوں کا مقدر بنا دی گئی۔ اور جب آخری پناہ گاہ بھی چھن جائے تو مظلوم کی فریاد عرش کو ہلا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے درد کو دبانے کے لیے انسانیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشعال ملک کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز) پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا،این سی سی آئی کی جانب سے خولہ چودھری کو پیش کیا گیا،خولہ چودھری کو گزشتہ شب اسلام آباد ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا
خولہ چودھری شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی تھی ،خولہ چودھری کو ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا جائیگا،خولہ چودھری کے خلاف ریاست مخالف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم