پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیئر سول جج اسلام اباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ کل منگل کے روز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے دائر ایک ضمنی درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری سینیئر سول جج اسلام ا باد پشاور ہائیکورٹ خیبر پختون خوا باد کی جانب سے درخواست گزار نے عدالت بتایا کہ میں پیش
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
---فائل فوٹوانسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتیوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے خلاف تھانا سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔