بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
—فائل فوٹوز
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے ہدایت کر دی ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی نے عمران کے بیٹوں کی پاکستان آنیکی تصدیق کردی بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ بانی کے بیٹے پاکستان آئینگے‘ گرفتاری کی بات کم ظرفی‘ گنڈاپوراس حوالے سے عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر نے سلیمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کی تھی۔
علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کے لیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔
سینیٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے، وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے‘بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، ان کی گرفتاری کی بات کرنا انتہائی کم ظرفی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان ا ئیں پی ٹی ا ئی کے پاکستان ا نے تھا کہ بانی کہا تھا کہ کے بیٹے نے کہا ئیں گے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے۔ ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔
پنجاب حکومت نے اے ٹی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔