راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے  اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ انہوں  نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ  عمران خان کے دونوں بیٹے  قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔

بٹگرام: اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، گدھا کاٹنے والے افراد گرفتار، گوشت ضبط

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سلیمان اور قاسم احتجاج کاحصہ بنیں گے یانہیں، عمران خان کااہم اعلان سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، سلیمان اور قاسم پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔
منگل کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور کیا آپ کے بیٹے 5 اگست کو احتجاج میں شرکت کریں گے؟ جس پر عمران خان نے بتایا کہ انکے بچے پاکستان نہیں آرہے۔
عمران خان نے کہا کہ احتجاجی تحریک ان کی جماعت نے چلانی ہے، جس سے ان کے بیٹوں کا تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو تین ماہ سے جیل کے اندر نہیں جانے نہیں دیا جارہا، اب تو میری بہنوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا جا رہا، اس وقت بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
ان کے بقول جج نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ فیملی اور وکلاء کو جیل میں عدالتی کارروائی کے لئے بلایا جائے لیکن جیل انتظامیہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ایک وکیل کوثین فیصل مفتی کو جیل کے اندر جانے کی اجازت ہے اور جرح کے لئے وکلا کی قانونی ٹیم ہوتی ہے، صرف ایک وکیل اکیلا کیا کر سکتا ہے، اب یہ صرف جلدی جلدی ٹرائل مکمل کرنے کے لئے یہ سب کررہے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی حلقے تو کہہ رہے ہیں علیمہ خان نے پارٹی کو ہائی جیک کرلیا، جس پر وہ ہنس پڑیں۔ اور کہا کہ انہیں کہیں آپ آجائیں پارٹی کو سنبھال لیں، تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے، ان کی اصل میں پارٹی کون سی ہے، ان کے پاس 6 لوگ ہیں کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہے اور ڈپٹی وزیر اعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کا ایڈوائزر اور چئیرمین بھی ہے، ایک بندے کے پاس 10،10 عہدے ہیں، اگر یہ پارٹی ہوتی تو ہر بندے کے پاس ایک ایک عہدہ ہوتا۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ ملک میں کیا ہورہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے، چینی کے بحران کے بعد گندم کا بحران سر پر کھڑا ہے انہیں کوئی فکر نہیں۔ پی ٹی آئی تو پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کررہی۔
پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی اور ملکی حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ اس وقت اسمبلی کس طرح چلائی جارہی ہے؟ آواز اٹھانے والوں کو نااہل کیا جا رہا ہے، پنجاب کے ایوزیشن لیڈر کو نااہل کردیا گیا، اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو نااہل کرنے جارہے ہیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں جو جس کا دل چاہتا ہے کرتا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، پی ٹی آئی کا دعویٰ
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا
  • عمران خان کے بیان کے بعد قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے متعلق پی ٹی آئی کا نیا دعویٰ
  • عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، صرف تاریخ کا تعین باقی ہے: پی ٹی آئی
  • سلیمان اور قاسم احتجاج کاحصہ بنیں گے یانہیں، عمران خان کااہم اعلان سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان
  • عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا