موٹروے پر تیز رفتار بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
موٹروے پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی چکری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسلام آباد پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے ایم 2 پر تیز رفتار بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی چکری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسلام آباد پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ آج صبح بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں بھی ایک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر تیز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔