کولمبو: سری لنکا کے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال پرانے اغوا اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیاگیا ۔
میڈیارپورٹس سری لنکن پولیس نے بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال قبل پیش آنے والے پراسرار اغواء اور گمشدگی کے کیس میں حراست میں لے لیا ۔
یہ واقعہ سال 2010 میں پیش آیا تھا جب ایک 48 سالہ شخص اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ایڈمرل الوگتنے اُس وقت سری لنکن نیوی کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
تاہم معاملے کی تازہ تفتیش کے دوران ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ایڈمرل الوگتنے کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور انہیں بدھ تک تفتیشی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔
ایڈمرل نشانتھا الوگتنے 2020 سے 2022 تک سری لنکن بحریہ کے 24 ویں سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیوبا میں سری لنکا کے سفیر بھی مقرر کئے گئے تھے۔
ان کیخلاف یہ گرفتاری سنجیدہ نوعیت کی کارروائی سمجھی جا رہی ہے جو ماضی کے حساس اور غیر حل شدہ کیسز کی نئی چھان بین کی عکاسی کرتی ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
  • مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا چوری
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • 9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار