10 کروڑ روپے میں نمبر پلیٹ خریدنے والے تاجر مرحوم مزمل کریم پراچہ کون تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان کے معروف بزنس مین اور ڈائریکٹر ایمکے لائینز مزمل کریم پراچہ دبئی میں کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے، مزمل کریم 4 اگست 1993 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ مزمل کریم پراچہ نے چند ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ کی بولی میں حصہ لیا تھا اور مزمل کریم پراچہ نے اے 1 نمبر 10 کروڑ روپے میں خرید کر شہرت حاصل کی تھی۔ مزمل کریم پراچہ کو مختلف ماڈلز کی نئی اور پرانی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق تھا۔ ان کے گیراج میں دنیا کی مہنگی ترین درجنوں گاڑیاں موجود تھیں، مرحوم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب میں گاڑیوں کی من پسند نمبر پلیٹ اسکیم کا اجرا
مزمل کریم پراچہ پاکستان کی کاروباری اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا ابھرتا ہوا نام تھا جنہوں نے کاروبار، ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل شعبوں میں نمایاں کام کیا تھا۔
انہوں نے کامیاب کاروباری منصوبوں کی بنیاد رکھی، ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیا، ان کی مہارت ای کامرس، مارکیٹنگ اور ٹیک اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی
سندھ حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے منعقد ہونے والی پہلی پریمیئم نمبر پلیٹ نیلامی میں مجموعی طور پر 40 نمبر پلیٹس سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ نیلامی کا انعقاد سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا تھا۔ اس نیلامی کے دوران مزمل کریم پراچہ نے گاڑی کے لیے ایک نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے دے کر خریدی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مزمل کریم پراچہ نمبر پلیٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مزمل کریم پراچہ نمبر پلیٹ مزمل کریم پراچہ نمبر پلیٹ
پڑھیں:
صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔
خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔