پنجاب میں مون سون کے چھٹے طاقتور اسپیل کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 5 اگست سے مون سون کا چھٹا اور نسبتاً شدید اسپیل داخل ہوگا، جس کے تحت لاہور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری
اس وقت لاہور میں دھوپ اور ہلکے بادلوں کا امتزاج ہے، تاہم موسم کا رخ اگلے ہفتے تیزی سے بدلنے کی توقع ہے۔
آج درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ہے جبکہ نمی کی شرح 75 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی وارننگ: ممکنہ اربن فلڈنگ کا خطرہپنجاب کی پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بھی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی تصدیق کرتے ہوئے شہری و نچلے علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بادلوں کی تشکیل شروع ہو چکی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب کے مقام خانکی اور دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ البتہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح معمول پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
ان کے مطابق تربیلا ڈیم 89 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں۔ معاون دریاؤں کے بہاؤ پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کی اپیلپی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر نشیبی علاقوں اور شہروں میں جہاں نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں الرٹ پر ہیں جبکہ نکاسی آب کے نظام کی جانچ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن فلڈ بارش پنجاب پی ڈی ایم اے تربیلا ڈیم منگلا ڈیم مون سون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اربن فلڈ پی ڈی ایم اے تربیلا ڈیم منگلا ڈیم پی ڈی ایم اے کے مطابق
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب کا رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، اگلے 15 گھنٹوں کے دوران رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔