خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچےجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 2 بچوں کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مارٹر شیل گھر پر گرنے سے خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ترجمان باجوڑ پولیس اسرار سلارزئی نے ’ڈان‘ کو بتایا تھا کہ ’گوہاتی مہمند میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ 29 جولائی کو باجوڑ انتظامیہ نے ضلع کے 16 مقامات پر تین روزہ کرفیو نافذ کیا تھا اور ان علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، اسرار سلارزئی نے بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف دو روزہ آپریشن کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر“کلاؤڈ برسٹ کوئی آسمانی آفت یا ماحولیاتی انتباہ” عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟ راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کےلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش سکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (آن لائن ) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختوانخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ31 خارجی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ
الخوارج کے خلاف دو مختلف کاروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 14 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں میں کیے گئے دوسرے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 17 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں اور لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، سیکورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔