پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارٹی کے اعلان کے مطابق، صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز سہ پہر 4 بجے سے ہوگا۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پشاور ریجن میں 3 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کی قیادت متعلقہ اضلاع کے رہنما یا منتخب نمائندے کریں گے۔

صوابی موٹروے انٹرچینج پر بڑا احتجاج
پی ٹی آئی کے مطابق، 5 اگست کو موٹروے پر بھی بڑا احتجاج متوقع ہے۔ صوابی، مردان اور چارسدہ کے کارکنان سہ پہر 3:30 بجے سے صوابی موٹروے انٹرچینج پر جمع ہونا شروع ہوں گے۔

اگرچہ موٹروے بند کرنے سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ احتجاج کے باعث پشاور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک متاثر ہو گی۔ اس احتجاج میں سابق اسپیکر اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج پرامن ہو گا اور اسلام آباد کی طرف کسی ریلی یا دھرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ قائدین احتجاجی شرکا سے خطاب کریں گے۔

پشاور میں احتجاج کہاں ہوگا؟
پی ٹی آئی پشاور ریجن کے اعلامیے کے مطابق، پشاور اور ضلع خیبر کا مشترکہ احتجاج رنگ روڈ پر واقع حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہو گا۔ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 4 بجے تک ٹول پلازہ پر پہنچیں۔ ضلع خیبر کے کارکنان بھی وہیں جمع ہوں گے، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ریلی کا آغاز ہو گا، جو حیات آباد ٹول پلازہ سے جی ٹی روڈ فردوس چوک تک جائے گی۔

ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ احتجاج کے باعث رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، تاہم بی آر ٹی بس سروس متاثر نہیں ہو گی۔

نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر مظاہرہ
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق، ضلع نوشہرہ کا احتجاج جی ٹی روڈ خیرآباد کے مقام پر ہو گا، جہاں کارکنان کو شام 4 بجے پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق بڑی تعداد میں کارکنان کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کا احتجاج چکدرہ میں
پی ٹی آئی کے مطابق، مالاکنڈ ڈویژن کا احتجاج چکدرہ میں ہو گا، جس کی قیادت خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کریں گے۔ بٹ خیلہ، تھانہ، درگئی، سوات اور دیگر علاقوں سے کارکنان بڑی تعداد میں چکدرہ پل چوک پر جمع ہوں گے۔ احتجاج میں جنید اکبر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ احتجاج کے باعث چترال، سوات، دیر اور پشاور کی طرف آنے والی ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

ہر ضلع میں احتجاج ہوگا
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے مطابق، عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائی کے لیے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ مقامی قیادت اور کارکنان مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ پارٹی عہدیداروں کے مطابق ہزارہ ڈویژن اور جنوبی اضلاع میں بھی احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔ ان کے مطابق تمام احتجاجی مظاہرے پرامن ہوں گے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے مطابق خیبر پختونخوا جی ٹی روڈ متاثر ہو اور دیگر کریں گے کے باعث ہوں گے روڈ پر

پڑھیں:

خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔

پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
  • ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • پشاور، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیشل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و استحکام کا جائزہ
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
  • سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز