وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کرکے انہیں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی.
قبل ازیں گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی. وزیر اعظم گورنر و وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نقصانات کے حوالے سے بریفنگ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان
پڑھیں:
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ حالانکہ عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے۔ وفاقی ادارے یہاں کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ میں بھی سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے ان نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیے گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے، وزیراعلیٰ حاجی گلبر کا امداد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو خط
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہرسال ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہے ہیں۔ 2022 میں بھی بارشوں اور سیلاب نے بہت تباہی مچائی۔ عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی گئی ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی۔ انہوں نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال پر بریفنگ دی۔