نیویارک کی گورنرکیتھی ہوکل نے مسلم پولیس افسر کے جنازے میں حجاب پہننے پرسینیٹر ٹیڈ کروز کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ایک مسلم پولیس افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران حجاب پہننے پر تنقید کرنے والے ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کو شدید جواب دیا ہے۔

کیتھی ہوکل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک شہید مسلم افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران ان کی عزت میں حجاب پہنا۔ ’سوگوار خاندان کے عقیدے کا احترام کرنا وہی کام ہے جو کسی بھی رہنما یا مہذب شخص کو کرنا چاہیے۔‘

یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک

یہ بیان سینیٹر ٹیڈ کروز کی ایک پوسٹ کے جواب میں آیا، جنہوں نے جمعے کو گورنر ہوکل کی جنازے میں حجاب پہنے ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے استعجابیہ طنز کے ساتھ لکھا کہ ارے، یہ کیا، جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کروزکی منافقت کی نشاندہی کرتے ہوئے 2016 کی ایک تصویر سامنے لائی، جس میں وہ نیویارک کے برائٹن بیچ کے یہودی مرکزمیں انتخابی مہم کے دوران یہودیوں کی مذہبی ٹوپی یارمُلکے میں نظر آ رہے ہیں۔

کیتھی ہوکل کے جواب کے بعد، سینیٹر کروز نے دوبارہ ایک طنزیہ تبصرہ کیا کہ وہ متفق ہیں۔ ’آپ کو روزانہ حجاب پہننا چاہیے کیونکہ آپ واقعی بہت مہذب ہیں، نیویارک میں خواتین کے حقوق کی فکر چھوڑ دیں… وہ تو آپ کی ترجیح ہی نہیں۔‘

مزید پڑھیں: سینیٹر ٹیڈ کروز نے 9 دسمبرکو امریکی سیاست کا بدنام لمحہ کیوں قرار دیا؟

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سینیٹر ٹیڈ کروز کا ’خواتین کے حقوق‘ سے کیا مطلب تھا، اور ان کے دفتر نے اس پرکوئی وضاحت بھی فراہم نہیں کی، اسی طرح گورنر کیتھی ہوکل کے دفتر نے بھی فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

کیتھی ہوکل نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مسلمان افسر دیدارالاسلام کے جنازے میں شرکت کی تھی، جو پچھلے ہفتے مین ہٹن میں ایک فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئے تھے، حملہ آور نے مین ہیٹن میں واقع ایک فلک بوس عمارت میں، جہاں نیشنل فٹبال لیگ ہیڈکوارٹرزبھی قائم ہے، 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی سینیٹر برائٹن بیچ ٹیڈ کروز حجاب دیدارالاسلام ریپبلکن کیتھی ہوکل گورنر نیویارک نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ یہودی مرکز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی سینیٹر برائٹن بیچ ٹیڈ کروز دیدارالاسلام ریپبلکن گورنر نیویارک یہودی مرکز کے جنازے میں پولیس افسر

پڑھیں:

 مشعال یوسفزئی کا سینیٹر بننا  میرٹ کیخلاف  ہے: علیمہ خان 

 اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مشعال یوسفزئی کو سینیٹر بنوانے ہر شدید تحفظات برقرار ہیں، مشعال یوسفزئی کے سنیٹر بنائے جانے کو انصاف و میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دے دیا۔ سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران علیمہ خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ ان کے خلاف تھیں؟۔علیمہ خان سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ میرٹ کی بات ہو تو مشعال یوسفزئی کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں، انصاف ہونا چاہیے تھا، بس میں اتنا ہی کہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے، وزیراعظم
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے: وزیراعظم
  • وزیر اعظم کے کزن کی نماز جنازہ و تدفین
  • نیویارک ٹائمز اور عمران خان کی رہائی پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا مضمون
  • نیویارک زلزلے سے لرز اٹھا، مین ہٹن اور برونکس میں خوف و ہراس
  •  مشعال یوسفزئی کا سینیٹر بننا  میرٹ کیخلاف  ہے: علیمہ خان 
  • نواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
  • نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کی خبریں، سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کردی