اسلام آباد:

تحریک تحفظِ آئین نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط لکھ کر اَز خود نوٹس لینے، تحقیقاتی کمیشن بناکر اسکینڈل کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک تحفظِ آئین نے خط میں کہا ہے کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے مگر تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں، حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت میں ہو کر اپنے ذاتی کاروباروں کو فائدہ دینے کی بدترین مثال ہے، چیف جسٹس تحقیقاتی کمیشن قائم کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحقیقاتی کمیشن

پڑھیں:

ملک میں جلد ایک بڑی تحریک شروع ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں، صحافی زاہد گشکوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صحافی زاہد گشکور ی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد ایک بڑی تحریک شروع ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  اس بار تحریک میں نامور وکلا، ججز، ریٹائرڈ افسران، صحافی اور دیگر اہم طبقات کے افراد شامل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ  اس تحریک کی منصوبہ بندی تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور دو اہم استعفوں کے بعد اس کا باضابطہ آغاز کر دیا جائے گا۔ زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاکہ اگر یہ تحریک کامیاب ہو گئی تو ملک میں آئندہ سال جون میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔

 آج ہمارا ملک مالیاتی اداروں کے ناقابل برداشت قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے، کسی نے کم کسی نے زیادہ لوٹا، بینکوں کو کنگال کیا اور عوام کے حقوق غصب کیے



مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملک میں جلد ایک بڑی تحریک شروع ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں، صحافی زاہد گشکوری
  • اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین
  • سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار
  • مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کا مرتکب، تحقیقاتی کمیشن
  • شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘