درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ درفشاں سلیم معروف ڈرامہ سیریل عشق مرشد،کیسی تیری خود غرضی،جیسے آپکی مرضی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں انہوں نے ساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ کام کیا ،انکی جوڑی کو سب نے بہت پسند کیا،حال میں ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ انکے اور بلال کے خفیہ نکاح کی افواہیں زیرگردش ہیں اس بارے کیا کہیں گی۔
اس پر اداکارہ نے پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں جو کردار آپ کو ملا ہو اس میں کھو جانا ہی اس کردارمیں جان ڈال دیتا ہے، میرا اور بلال کا آسودہ ہونا ضروری تھا کیونکہ عشق مرشدایک رومانوی ڈرامہ تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے معاملات نجی رکھتی ہوں ، ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں تھیں، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،کسی بھی معاملے کو نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے،اور شادی جیسے معاملے کو آپ زیادہ دیر تک خفیہ رکھ بھی نہیں سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ جمعیت علما اسلام ف کا پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ، توجہ دلاو نوٹس جمع بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی حکومت کا27ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی درفشاں سلیم

پڑھیں:

اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے گھریلو ملازمین سے متعلق معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں ایک قصہ سنایا جس نے انہیں نہایت مایوس کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سہیلی کی گھر گئی ہوئی تھی، وہاں ان کے بچے اور ان کی ملازمہ کے بچے کھیل رہے تھے۔ سہیلی کے بچوں نے اپنا غلہ توڑا تو اس میں سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے نکلے تو بچوں کے دادا نے انہیں سمجھایا کہ ان پیسوں کو ملازمہ کے بچوں کے ساتھ بانٹ لو۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد سہیلی کے بچے روتے ہوئے اس وقت تو یہ بات آئی گئی ہوگئی لیکن بعد میں، میں نے سنا کہ بچوں کے ساتھ ہوا کیا تھا۔

انہوں نے بچوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بتاتے ہوئے کہا کہ سہیلی کے بچے جب ملازمہ کے بچوں کے ساتھ پیسے بانٹنے گئے تو انہوں نے ملازمہ کے بچوں کو کہا کہ ’تم لوگ تو غریب ہو، یہ پیسے میرے ہیں، تم لوگوں نے اتنے پیسے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے، تمہارے باپ نے بھی اتنے پیسے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے کیونکہ تمھارے پاس یہ غلہ نہیں ہوگا‘، جس پر ملازمہ کے بچوں نے مارنے کا اشارہ کیا۔

اسماء عباس نے ان بچوں کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے بچوں کی تربیت کیسے کر رہے ہیں؟ اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب بچے گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیٹی زارا نور اپنی بیٹی نور جہاں کو صرف ڈیڑھ سال کی عمر سے سیکھاتی ہے کہ گھر میں کام کرنے والی کو باجی کہنا ہے، ان سے اونچی آواز میں بات نہیں کرنی، جبکہ بڑا بیٹا بھی اس بات کا بہت خیال رکھتا ہے۔

انہوں نے بچوں کے رویوں پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس میں ان بچوں کی غلطی نہیں یہ ان کے والدین کی غلطی ہے، یہ والدین اور گھر کے بزرگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو صحیح آداب سکھائیں۔ مالی اعتبار سے اپنے سے کم لوگوں کو کمتر نہ سمجھیں یہ ملازمین ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں، ہماری مدد کرتے ہیں، یہ قابل احترام اور ہمارے خاندان کے افراد کی طرح ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • غزہ میں مسلسل اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بلال عباس قادری
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر