در فشاں سلیم کی بلال عباس سے نکاح کے معاملے پر لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ دونوں کی جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے در فشاں سلیم نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جبکہ شادی بیاہ یہ بہت نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کر کے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے سکھایا ہے کہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کے معاملات نجی ہی رکھو تو میں اسی پر عمل کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کچھ بھی خفیہ رکھتی ہوں، خفیہ اور پرائیوٹ رکھنے میں فرق ہوتا ہے، میں اس فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے معاملات لے کر چلتی ہوں کیونکہ جس کیریئر یا شعبے میں، میں ہوں اس میں میرے معاملات میرے ہیں، اس وقت تک جب تک میں انہیں نجی یا ذاتی رکھنا چاہوں۔خیال رہے اداکارہ در فشاں سلیم اور اداکار عباس بلال کی آن سکرین جوڑی کو سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ میں بے حد پسند کیا گیا تھا جس کے بعد ان دونوں کے نکاح کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
امریکی ریاست اوریگون کے ساحل پر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے زیرِ سمندر موجود آتش فشاں (جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے) سے چند میل کے فاصلے پر محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کی صبح ایکسیل سی ماؤنٹ سے 100 میل کے فاصلے پر 4.8 اور 5.4 شدت کے دو زلزلوں کو ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسیل سی ماؤنٹ اوریگون کے ساحل سے 300 میل کے فاصلے پر موجود ایک زیر سمندر آتش فشاں ہے جو ایک میل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 4900 فٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود ہے۔
پہلا زلزلہ اس فعال آتش فشاں سے 25 میل کے فاصلے پر آیا جبکہ دوسرا اور زیادہ شدید زلزلہ اوریگون ساحل سے 70 میل کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔ دونوں زلزلے کے درمیان 18 منٹ کا وقفہ تھا۔
اگرچہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی لیکن اس آتش فشاں کا مطالعہ کرنے والے محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان دو وقوعات کی وجہ سے یہ پھٹنے کے مزید قریب تر ہوگیا۔
واضح رہے یہ آتش فشاں آخری بات 2015 میں پھٹا تھا۔