بہاولپور: شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے خاتون کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
بہاولپور میں شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو پھندا لگا کر قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بہاولپور پولیس نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ضلع بہاولپور کے قصبے قائم پور کے علاقےتلہڑ میں پیش آیا جہاں خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور نےخاتون کو شک کی بنیاد پر پھندا لگا کر قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان قتل کے بعد خاتون کی تدفین کررہے تھےکہ خبر ملنے پر پولیس موقع پر بروقت پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔
بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹورینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔