یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
سٹی 42 : آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے مشترکہ بیان میں یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کشمیریوں کا حقِ خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظالمانہ فوجی محاصرہ جاری ہے، نسلی تناسب کی تبدیلی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں،بھارتی حکومت کا جنگی رویہ اور اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی افواج شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، پاک فوج کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جدوجہد آزادی میں بھرپور ساتھ دے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی چلڈرن غزہ مارچ
کراچی، لاہور (نوائے وقت رپورٹ، خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر’’کراچی چلڈرن غزہ مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تاحد نگاہ دور تک طلبہ و طالبات کے سر ہی سر نظر آرہے تھے۔ مارچ میں شہر بھر سے نجی و سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی اور لیبک یا اقصیٰ کے نعرے لگا کر غزہ کے نہتے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک لبیک الھم لبیک، لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور بچوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ’’کراچی چلڈرن غزہ مارچ‘‘میں شریک لاکھوں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت سے 97 فیصد سکول اور 90 فیصد ہسپتال تباہ کیے جا چکے ہیں۔ صحافیوں اور نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مساجد پر بمباری کی گئی۔ قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی، اسرائیل کو امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 25 معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں، اب تک 22 ہزار سے زائد بچے شہید اور 42 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی بات کرنے والا امریکہ فلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ مسجد اقصیٰ صیہونی قبضے میں ہے، وہ گریٹر اسرائیل کے قیام کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ دنیا کے باضمیر لوگ اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بالخصوص امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔ 7 اکتوبر کو بین الاقوامی سطح پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جبکہ 5 اکتوبر کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ’’غزہ ملین مارچ‘‘ ہوگا، دیگر مسلم ممالک میں بھی ملین مارچز ہوں گے۔