عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔
پی ٹی آئی کا لاہور سے 300 کارکنان گرفتار کیے جانے کا دعویٰ
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے ہر جگہ احتجاج کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ عدالتیں کرپشن کا حصہ، کونسا جج کرپٹ اچھی طرح جانتا ہوں: جسٹس محسن اختر کیانی ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے بھارت کی کشمیر کو اپنی ریاست بنانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے: اسحاق ڈار قومی اسمبلی: کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت میں دو قراردادیں متفقہ منظور پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مقتدر حلقے سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں: بیرسٹر گوہر
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، ملک کی ترقی کے لیے اس سیاسی تناؤ کو ختم کرنا ہو گا اور اس کے لیے مقتدر حقلے اپنا کردار ادا کریں۔ بونیر میں پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے سلسلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد ملک بھر میں سیاسی تناؤ بڑھ گیا۔ ہمارے لوگوں پر مقدمات بنائے گئے، سزائیں دی گئیں اور نااہل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تناؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے مقدمات سہے، نااہلیاں سہہ لیں اور بھاری قیمت ادا کی، اب مقتدر حلقوں کی باری ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں، وہ اس میں کردار ادا کریں اور ملک میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کریں کیونکہ جب عوام میں تناؤ بڑھتا ہے تو جہموریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اب اگر جمہوریت کو آگے بڑھنا ہے تو مقتدر حلقوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ لوگ پہلے یہ پوچھتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کب لگے گا، اب صبح شام لوگ یہی پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے اور جب تک وہ رہا نہیں ہوں گے ہر طرف سے یہی آواز آئے گی کہ بانی چیئرمین کو رہا کرو۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب ہوش کے ناخن لو، کچھ آسانیاں پیدا کرو، مزید مقدمات اور نااہلیوں سے باز آ جاؤ، بانی چیئرمین کو رہا کرو کیونکہ ایسی صورت حال سے سیاسی تناؤ مزید بڑھے گا، اس سے عوام میں غصہ بڑھے گا اور بدامنی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے اور عوام کا اداروں پر عدم اعتماد مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایسے سیاسی تناؤ کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سیاسی تناؤ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔