قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قراردادیں رکن اسمبلی شازیہ مری اور وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔قرارداد میں کشمیر کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت اپنے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی افواج کے کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کشمیر کی غیر متزلزل اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کے اپنے آئین کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی، بھارت کے اقدامات کو پہلے بھی مسترد کیا اور آج بھی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کتنے پانی میں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی
ویب ڈیسک: یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ہے۔
دستاویزی فلم میں 77 سال سے بھارتی بربریت کا شکار کشمیری عوام کی عکاسی کی گئی، بھارت نے آرٹیکل 370 کو مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے ختم کیا۔
ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں محصور ہیں۔
یہ عالمی تنظیموں انسانی حقوق کے علمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کیلئےلمحہ فکریہ ہے، یہ اقدامات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ داغ کی طرح نمایاں ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
آزادی کی راہ میں کشمیریوں کے فلک شگاف نعرے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ کریں گے۔