ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتےہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے، اسرائیل غزہ پر مظالم کر رہا ہے، ہم مذمت کرتے ہیں، جو مظالم اسرائیل غزہ پر ڈھا رہا اس کے لیے دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال کے حوالے سے پیغام میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ یوم استحصال بھارتی بربریت کی ایک سنجیدہ یاد دہانی ہے، بھارت کا غیر قانونی اور ناجائز قبضہ علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں بھارت کے وسیع تر تسلط پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا حصہ ہیں، جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کی تلاش ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے انسانی حقوق کے جرائم کو روکے۔
پاک فوج کے سربراہان کا یوم استحصال پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار کمیونٹی بننے کا خطرہ لاحق ہے، پاکستان کشمیریوں کے جائز حقوق کے حصول تک ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔