چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے چینی بحران کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمت 173 سے 185 روپے فی کلو تک ہے اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون سے چینی کی قیمت نیچی آئی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ہے، قیمتوں سے متعلق سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جب کہ منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ چینی کا اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی فصل کم ہوئی جس سے چینی کا شارٹ فال ہوا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو گرفتار کیا جائے گا، حکومت کی مکمل تیاری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائیگا، سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنا پر امن احتجاج نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے ٹیکس کلیکشن میں بہتری، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رانا احسان افضل چینی بحران کی کی وجہ
پڑھیں:
رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا: اسد قیصر
اسد قیصر—فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔
انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی نے بنائے تھے، رانا ثناء اللّٰہ کے کیسز پر بانیٔ پی ٹی آئی نے کابینہ میں ناراضگی ظاہر کی تھی، رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا۔
اسد قیصر نے کہا کہ کسی کے خلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونا چاہئیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیں گے، ملک میں آئین کی بالادستی ہو، تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں مسلم لیگ عملاً ختم ہو چکی ہے، دھڑے بندی کسی ایک پارٹی میں نہیں ہوتی، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے بالکل آ رہے ہیں، وہ والد سے ملنے آ رہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ بیٹوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی جو ہدایت دیں گے، جو فیصلہ کریں گے وہ ہو گا، مشال یوسفزئی کو بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری سے ٹکٹ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اختیار ہے طاقت ہے ان سے بات ہو سکتی ہے، حکومت کا بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن بااختیار ہو، شفاف انتخابات کرائے اور عوامی نمائندے حکومت میں آئیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر میں نے اس وقت کے وزیرِ اعظم کو فون کیا، عرفان صدیقی کی گرفتاری کا اس وقت کے وزیرِ اعظم کو علم نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ڈرون حملے نہیں ہوئے، امن و امان کا مسئلہ نہیں تھا، افغانستان کے ساتھ تجارتی کوریڈور کھولے تھے۔