پی ٹی آئی کا احتجاج کیوں ناکام ہوا، اصل حقیقت سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے منصوبہ کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی، ملک اس وقت مخلص اور اہل قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔ پولیس گزشتہ روز انتظار کرتی رہ گئی کوئی احتجاج کرنے نہیں آیا۔
مریم نواز نے یہ ریمارکس لاہور اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران دیئے۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں کہیں بھی پی ٹی آئی کی قیادت کی ہدایت پر کوئی احتجاج نہیں ہوا۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو بانی کی رہائی کے لئے "احتجاج" کے پروگرام کی ناکامی کا پی ٹی آئی کے لیڈروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔ بانی کے ولیک اور پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سلمان اکرم راجا نے اس احتجاج میں لوگوں کے شریک نہ ہونے کا اعتراف کیا اور کہا، " کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کروں گا۔ "
پی ٹی آئی کی قیادت کی اپنی احتجاج کی کال پر عوام کے توجہ نہ دینے کی وجوہاٹ کچھ بھی ہوں، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اسے اپنی اور وفاقی حکومت کی اچھی پرفارمنس کا نتیجہ قرار دیتی ہیں۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
مریم نواز نے کہا، کم تنخواہ والے افراد کی کہانیاں دل دہلا دیتی ہیں، ہم پورے پنجاب میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت گھر بنارہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے سو فیصد میرٹ پر دیے گئے، دوسروں کا گھر تعمیر کرنے والے مزدور آج اپنے گھر کے مالک بن گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ عسکری قیادت ہو یا سیاسی قیادت مخلص اور اہل لوگوں کی قیادت ہے، سفارتی محاذ پر کامیابی مل رہی ہے ، معیشت بہتر ہورہی ہے ، ملک اس وقت مخلص اور اہل قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔
انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
پی ٹی آئی احتجاج پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا، سی سی ڈی کے قیام کے بعد سے جرائم میں کمی آئی ہے، آئی جی کو کہا کہ کل آپ انتظار کرتے رہے کوئی احتجاج کیلیے آیا نہیں، گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی ، فساد پھیلانے والے، آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ والے کیا جانیں عوام کی خدمت کا کیا مزا ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع
پنجاب حکومت نے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں میں متاثرہ 3775 مواضعات میں فوری طور پر فلڈ ریلیف اور بحالی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 63 ہزار سے زائد پکے اور 3 لاکھ سے زائد کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بچاؤ: مریم نواز نے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کردی
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے تعین کے لیے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور پاک فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے۔
اس مقصد کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ خود ڈیش بورڈ کے ذریعے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گی۔
مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف
مریم نواز نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے یکسو ہے۔
’ہمیں دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور کوئی ریلیف سے محروم نہیں رہے گا۔‘
مزید برآں، اجلاس میں سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کے لیے زیادہ کیمپ اور پوائنٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ متاثرہ افراد تک بروقت امداد پہنچ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن یونٹ انفرااسٹرکچر پنجاب سروے فارم سیلاب زدگان فلڈ ریلیف کابینہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ مریم نواز شریف موبائل ایپ وزیر اعلی