سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو کالے قوانین سے بچا لیا، گوہر اعجاز
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ کے سیکشن 37 اے میں ترمیم کردی گئی ہے، کاروباری برادری کی مشاورت کے بغیر کسی تاجر کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر کے 18 چیمبرز آف کامرس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سامنے کاروباری شخصیات کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا تھا، کاروباری شخصیات کی گرفتاری سے قبل سیف گارڈز یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی، چیمبرز آف کامرس اور دیگر سٹیک ہولڈرز ایف بی آر کی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کاروباری شخصیات کے خلاف انکوائری اور انوسٹی گیشن سے قبل کمیٹی کی منظوری لازمی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کاروباری شخصیات کی نے کاروباری شخصیات فیلڈ مارشل گوہر اعجاز ایف بی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔(جاری ہے)
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔