لاکھوں کشمیری قید‘ یاسین ملک ودیگر کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک حریت لیڈر ہیں انھیں ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے۔یسین ملک شدید بیمار ہیں۔ لاکھوں کشمیر عوام قید و بند میں ہیں۔ کوئی دہشتگردوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتا یہ تو حریت لیڈر ہیں۔وکلا سے گذارش ہے یسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہی: مشعال ملک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست 2019 سیاہ ترین دن ہے۔کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر آ کر ہماری روح اورطاقت ملتی ہے، قائداعظم نے زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کی آزادی کیلئے وقف کیا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصرو ف ہے، پاکستان میں را کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے، بھارت نے جنگ میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اللہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح عطافرمائی، بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا اور جنگ چھیڑی۔