WE News:
2025-09-22@09:34:57 GMT

میزائلوں میں بارود کی جگہ پھول بھرنے والے امن کے پیامبر

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

سنہ 1979 میں شروع ہونے والی افغان سویت وار میں جہاں وقت کی سپر پاور نے 10 برسوں پر محیط اس جنگ میں افغانستان کے بیشتر علاقوں پر میزائل اور مارٹر گولے برسائے وہیں اس آتشیں ’بارش‘ کے کچھ قطرے پاکستان پر بھی برسے۔

افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بھی بیشتر میزائل شلمان، طورخم، باچہ مینا، اشخیل اور دیگر علاقوں پر آگرتے جن سے جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کچھ مکانات کو ضرور نقصان پہنچا تھا۔

ان میزائلوں کو قبائلی علاقوں میں لوگ کباڑ کے طور پر بیچتے یا ان سے چارپائی کے پاؤں بناتے تھے۔ روسی ساختہ ان میزائلوں میں 2 بڑے میزائلوں کے خالی ڈھانچوں سے  قبائلی مشر ملک ماصل خان شینواری نے اپنے حجرے کے لان کے لیے گملے بنائے ہیں جن میں انہوں نے پھول اگائے ہیں۔

ملک ماصل خان شینواری کہتے ہیں کہ ان کا یہ مقصد دنیا کو قبائلی عوام کی امن  پسندی دکھانا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایسے مزید ڈھانچے تھے جو ان کے دوست لے گئے۔

ماصل خان شینواری کہتے ہیں کہ باہر سے جو لوگ  ان کی رہائش گاہ اور حجرے آکر دیکھتے ہیں تو وہ بہت خوش ہو جاتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے اور عالمی قوتیں جنگ کی بجائے امن کو ترجیح دیں۔

ماصل خان شینواری کے بقول وہ پھولوں اور درختوں کا بے پناہ شوق رکھتے ہیں اور ان 2 گملوں کی بھی بہت حفاظت کرتے ہیں کیونکہ یہ عام نہیں بلکہ وہ گملے ہیں جن کو بارود کی بجائے پھولوں سے بھردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان گملوں میں انہوں نے بہترین پھول اگائے ہیں جو ماحول دوستی اور امن کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ دیکھیے یہ انوکھا پیغام دیتی ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پھول بھرے میزائل خیبر لنڈی کوتل مارٹر گولے میزائل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پھول بھرے میزائل لنڈی کوتل مارٹر گولے ماصل خان شینواری انہوں نے

پڑھیں:

سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی

علی پور:

سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔

ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔

موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان
  • سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
  • گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق
  • دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز
  • روس نے یوکرین پر 40میزائل اور 580ڈرون برسا دیے
  • روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، یوکرینی صدر
  • اسرائیلی حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • ہم لکھنے والے !!ہم لکھنے والے !!
  • دوحہ حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • پاکستانی میزائل سعودی عرب میں: منہ اسرائیل کی جانب، بھارت اور اسرائیل میں ماتم