پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 15 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.5 ارب ڈالر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کی جانب نمایاں پیش رفت کی ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ اب ہمارا ہدف معیشت کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف اصلاحات سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بھی حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔ ایف بی آر میں بھی اصلاحات جاری ہیں تاکہ ٹیکس محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، عالمی بینک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ،اسلام آباد:۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں۔ عالمی بینک نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے سفارشات دے دیں۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام، روزگار، سرمایہ کاری کی ضمانت ہے، برآمدی شعبے کو مضبوط بنا کر پاکستان ترقی کا نیا دورشروع کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں لچکدار ایکسچینج ریٹ، کاروباری قوانین، ریگولیشنز آسان بنانے پر زور دیا ہے، عالمی بینک نے ایگزیم بینک آف پاکستان کو فعال کرنے کی بھی سفارش کردی۔ ایگزیم بینک کو فعال کرکے نئی برآمدی فنانسنگ فراہم کی جائے۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے پالیسی اصلاحات ناگزیر ہیں، جی ڈی پی میں برآمدات کا حصہ 16 سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گیا، 200سرکاری ادارے نجی شعبے کی کارکردگی متاثر کررہے ہیں۔ رپورٹ میں سرمایہ کاروں کے منافع کی بیرون ملک ترسیل پر رکاوٹیں ختم کرنے پر زور دیا گیا ۔