---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) نذر اکبر کو ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر کو ممبر اسلام آباد، جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین کمیشن نے گمشدگیوں کے معاملات کی تفتیش، معاملات نمٹانے کے لیے یکساں پالیسی کی تشکیل پر زور دیا ہے، کمیشن کے چیئرمین نے ضوابط کی تشکیل کے لیے لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

چوہدری شجاعت حسین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بنے ہیں؟ مسلم لیگ ق کا ردعمل آگیا

لاہور:

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مصطفیٰ ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے، انہیں ایسے عہدوں کی ضرورت نہیں ہے۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے آج باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق حسن نے ملاقات کی، طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں اور ملاقات میں وفد نے اپنے مسائل اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں، اب ان کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین فیڈریشن کے صدر ہیں اور چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست دی تھی ۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

چوہدری شجاعت کے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر سے متعلق انہوں نے کہا کہ خبر کا متن درست نہیں، لفظی غلطی کا غلط مطلب اخذ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی‘ جسٹس محسن کیانی
  • سپریم کورٹ: پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج ، جبری ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے کا حکم
  • پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 2 درجن ڈینگی کیسزسامنے آگئے
  • حیدر آباد میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق
  • پاکستان میں پولیو کے اور کیس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 27 ہوگئی
  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی، جسٹس محسن کیانی
  • جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار، گرفتار کرنے کا حکم
  • چوہدری شجاعت حسین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بنے ہیں؟ مسلم لیگ ق کا ردعمل آگیا
  • پشاور ہائیکورٹ، فوجداری نظام عدل میں خامیوں کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل
  • پشاور ہائیکورٹ، فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر لارجر نینچ تشکیل