میجر طفیل کا یوم شہادت، مزار پر تقریب، صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
گگو منڈی؍ اسلام آباد (نامہ نگار) گزشتہ روز میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر 67واں یوم شہادت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع میجر جنرل علی اقبال نے شہید کے مزار پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے نشان حیدر میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ میجر جنرل علی اقبال نے کہا کہ پاک فوج کی فرض شناسی کی وجہ سے دشمن ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا۔ قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میجر طفیل محمد شہید
پڑھیں:
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی میجر انور کے لواحقین سے تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-08-7
اسلام آباد‘کوئٹہ (اے پی پی) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران شہید میجر انور کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹ سیکٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کے روشن ابواب ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔اپنے دورے کے دوران سیدال خان ناصر نے مرحوم سیاسی و سماجی شخصیات کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک امین الدین بازئی، میر زمان خان لہڑی اور سردار ملک رضا خان خلجی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کیں اور ان کے عزیزوں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اپنے حلقے کے معززین، قبائلی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کیں ۔سیدال خان ناصر نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی، باہمی احترام اور قربانیوں کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔