ہیروز آف پاکستان، مصطفیٰ قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اور قومی شعور کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے خصوصی ملاقات میں آزادی کی کہانی بتاتے ہوئے قومی شعور کا پیغام جاری کیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہدِ آزادی کے شاہد اور عظیم فنکار مصطفیٰ قریشی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں اور آزادی کے وقت کے جذبات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے، تو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور پاکستان کے قیام کا جوش ان کے دل و دماغ میں بس گیا تھا۔
مصطفیٰ قریشی کے مطابق، وہ گلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی آزادی کی خواہش دل میں تھی، مگر اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہوتا ہے کیونکہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔
ان کے مطابق قائداعظم نے قوم کو آزادی کی قدر سکھائی اور یہ بتایا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ مصطفیٰ قریشی نے فن کے ذریعے قومی شعور بیدار کرنے کو اپنی ذمہ داری قرار دیا۔
پاکستان کے ہیرو نے اس موقع پر پوری قوم سمیت ان تمام فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کے شعور کو اجاگر کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: آزادی کی
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔