چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ () پانچ روزہ 2025 عالمی روبوٹ کانفرنس بیجنگ میں شروع ہو ئی ۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اندرون و بیرون ملک کی 200 سے زائد ٹاپ روبوٹ کمپنیاں اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے ہیومنائڈ روبوٹ کمپنیوں کی تعداد دنیا بھر میں اسی طرح کی نمائشوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔
چینی اور دیگر ممالک کے 400 سے زائد سرکردہ سائنسدان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، اکیڈمیشنز اور صنعت کار اس کانفرنس کے دوران روبوٹکس کے شعبے میں صنعتی رجحانات، ایپلی کیشنز اور جدت طرازی کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ 200 سے زائد اداروں کی 1،500 سے زیادہ مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ، جن میں سے 100 سے زیادہ نئی مصنوعات ہیں۔ چین مسلسل 12 سالوں سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ اور دنیا کا سب سے بڑا روبوٹ تیار کرنے والا ملک ہے۔ اس کے ساتھ، چین میں مینوفیکچرنگ کی صنعت میں روبوٹس کے استعمال کی تعداد دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ چین ریاضی کا مستقبل ہے،فیلڈز میڈل یافتہ آندرے اوکونکوف پاکستان تاجکستان کے پی کے اور ختلون ریجن میں بزنس فورم منعقد کریں گے نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اقوام متحدہ فلسطین کانفرنس: عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند، شرکاء حیران
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ فلسطین کانفرنس میں اُس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی، جب کئی عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند ہو گئے، جس پر کانفرنس میں موجود شرکاء نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔
فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر مائیک بند
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے اعلان کے فوری بعد ہی مائیکروفون بند ہو گیا، جس کی وجہ سے ان کی آواز شرکاء تک نہیں پہنچ سکی۔
اس غیرمتوقع لمحے پر کانفرنس ہال میں موجود افراد نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، اور ہال میں خاموشی اور حیرت کی کیفیت طاری ہو گئی۔
صدر اردوان کی تقریر بھی متاثر
اس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کے دوران بھی یہی تکنیکی مسئلہ پیش آیا۔ ان کی تقریر کا ایک اہم حصہ حاضرین نہ سن سکے، جب کہ مترجم نے بھی شکایت کی کہ مائیک بند ہونے کی وجہ سے ترجمہ کرنا ممکن نہیں رہا۔
تکنیکی خلل یا کچھ اور؟
واقعے کے بعد کانفرنس میں شریک کئی نمائندوں نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ سب کچھ محض ایک اتفاقیہ تکنیکی خرابی تھی یا کسی خاص حساس مواد کو روکنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش؟
اقوام متحدہ کے انتظامی عملے نے فوری طور پر اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، اور نظام کو درست کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شرکاء میں تشویش
فلسطین جیسے حساس اور جذباتی موضوع پر گفتگو کے دوران مسلسل مائیک بند ہونے کے واقعات نے کانفرنس کے ماحول کو کچھ دیر کے لیے کشیدہ بنا دیا۔ اجلاس کے بعد کئی مندوبین اور مبصرین کے درمیان یہ سوال زیر بحث رہا کہ آیا یہ محض بدقسمت اتفاق تھا یا کسی طرح کی غیر معمولی مداخلت؟