عوام جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں، ذاتی اور مالی معلومات شیئر نہ کریں، ایف آئی اے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ایف آئی اے نے وضاحت کی کہ ایف آئی اے کسی بھی فرد کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے ایسے پیغامات نہیں بھیجتی۔ عوام سے درخواست کی گئی کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی اطلاع قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیں، جو سائبر جرائم کی تفتیش کی مجاز ایجنسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہریوں کو اپنے نام سے بھیجے جانے والے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے عبدالغفار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ نامعلوم افراد ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کے نام اور عہدے کا استعمال کرکے عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور انہیں مستند ظاہر کرنے کے لیے ان پر ٹاپ سیکرٹ کی جعلی مہر لگائی جاتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عناصر جعلی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان پیغامات میں شہریوں کو سائبر کرائمز کا الزام لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے نے وضاحت کی کہ ایف آئی اے کسی بھی فرد کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے ایسے پیغامات نہیں بھیجتی۔ عوام سے درخواست کی گئی کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی اطلاع قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیں، جو سائبر جرائم کی تفتیش کی مجاز ایجنسی ہے۔ بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور کبھی بھی اپنی ذاتی اور مالی معلومات شیئر نہ کریں، مزید معلومات کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف آئی اے واٹس ایپ کسی بھی
پڑھیں:
بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کے مسائل بڑھ گئے : لیاقت بلوچ
(ویب ڈیسک )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کے سامنے سرنڈر کر کے ان کی سرپرست بن گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب، کوئٹہ، اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں۔ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران تسلیم کریں آئی ایم ایف شرائط ماننے سے زراعت و کسان کے لیے تباہی آئی۔ گندم، چینی، کپاس کے مسائل پر حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے مافیاز کے سامنے صرف سرنڈر ہی نہیں کیا بلکہ ان کی سرپرست بن گئی ہے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، جماعت اسلامی نے عوامی کمیٹیاں بنانی شروع کردی ہیں جو مسائل کے حل کے لیے کام کریں گی۔