اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2، دو گھنٹے کے لیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث معطل رہیگی۔
11 سے 14 اگست صبح 11 سے دوپہر ایک بجے آمدورفت بند رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست کو شام 8 بجے سے رات 10 بجے پروازوں کی آمدروفت بند رہے گی۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کی فیصل آباد میں لینڈنگ
—فائل فوٹوموسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔
موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں 1 سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔