کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد، دوسری پوزیشن منزہ خان بنت مبشر حسن اور انوشہ نوید بنت نوید سرور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 27 ہزار 323 نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 56.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناظم امتحانات پری میڈیکل کے مطابق
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو