راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کا خصوصی سیشن ہوا طلبہ کی طرف سے اس سیشن کی بھرپور پزیرائی اور قومی جذبے کا اظہار کیا ہے ۔ طلبہ نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا۔ طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا"ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔" وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے، طلبہ نے کہا کہ افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں پاکستان کیخلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

جدید طبی تحقیق پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چانسلر ابنِ سینا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے کہا ہے کہ جدید طبی تحقیق میں نیورولوجیکل امراض پر خصوصی توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ مریضوں کے علاج کے مؤثر اور کم لاگت طریقے سامنے آسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابن سینا یونیورسٹی میں منعقدہ “پارکنسن ازم اور موومنٹ ڈس آرڈرز’’ کے موضوع پر ایک روزہ منی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمپوزیم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس العارفین خان، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز میمن،نیورولوجی کے ماہرین، اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر سید رضی محمد کا مزید کہنا تھا کہ ابنِ سینا یونیورسٹی کا یہ سمپوزیم اس بات کا عکاس ہے کہ یہاں تحقیق و تدریس کا معیار بین الاقوامی سطح تک پہنچ چکا ہے، طلبہ کو تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے یونیورسٹی بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے اور مستقبل میں اس نوعیت کے علمی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سانگھڑ کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • سانحہ نو مئی کے مجرم کی نشست مسلم لیگ نون کو مل گئی، بلال فاروق بلامقابلہ ایم این اے
  • آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی؛ وزیراعظم
  • قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت
  • جدید طبی تحقیق پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد
  • پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
  • بھارتی افواج کی مشترکہ جنگی مشق ’’ایکسر سائز تریشول‘‘
  • کینیڈا کی نئی امیگریشن پالیسی: غیر ملکی طلبہ میں کمی، ماہرین کے لیے خصوصی راستہ
  • مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کےلیے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
  • بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف