راولپنڈی+ لوئردیر + (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دو روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ضلع ژوب میں سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے عزم ہیں۔ ادھر لوئر دیرمیں پاک۔افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائلی جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔ جرگے نے دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور دہشت گردوں کی نقل حرکت روکنے کے لیے رات کو پہرہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دو روز میں علاقہ خالی کر دیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7-8 اگست 2025 ء کو ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبازا میں کامیاب آپریشن کرکے 33 خوارج کو واصل جہنم کر دیا تھا 8/9 اگست 2025 ء کی رات کو پاکستان-افغانستان بارڈر کے ساتھ سمبازا کے آس پاس کے علاقوں میں سینیٹائزیش آپریشن کیا گیا کامیاب آپریشن کے دوران انڈین سپانسرڈ مزید14 خوارج  ہلاک کردئے گئے ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ ،ایمونیشن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کئے گئے دو دنوں کے دوران انٹی انفلیشن آپریشن میں ہلاک کئے گئے خوارج کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت اور پاکستان کے امن ،سلامتی اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں  فتنہ الہندوستان کے مزید 14  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں  کو سراہا محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے  بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے 2 روز میں فتنہ الہندوستان کے 47 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن کرکے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنایا محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک  افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ صدر زرداری نے بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے کہا دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے سکیورٹی فورسز نے گردوں کے خلاف دہشتگردوں کے دہشتگردوں کو محسن نقوی نے افغان سرحد پاک افغان گردوں کو کے دوران کیا گیا

پڑھیں:

پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے

پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں  8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان سرحد سے دراندازی ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک

ہلاک ہونے والے خوارج  کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔

2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ، امن و استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد کے قریب فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج مارے گئے
  • پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ،پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک
  • پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے
  • پاک افغان بارڈر پر قبائل کا دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان
  • افغان سرحد سے دراندازی ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک