پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران 27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کے حوالے سے ’ایک نیا ڈرامہ‘ شروع ہو گیا ہے.

اس معاملے میں ہم وکلا برادری سے رابطہ کریں گے اور رواں ماہ اسلام آباد بار سے ملاقات کرکے اس سلسلے کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 26ویں آئینی ترمیم کے بعد حکومت ایک اور ترمیم پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی.جسے عام طور پر 27ویں ترمیم کہا جا رہا ہے.اس کا مقصد مقامی حکومتوں میں اصلاحات اور ’پچھلی قانون سازی میں رہ جانے والے مسائل کے حل‘ کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پارلیمان، عدالتوں اور عوام سمیت ہر فورم کو استعمال کریں گے تاکہ ناانصافی اور جبر کے خلاف اپنی جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں جب کہ پی ٹی آئی رواں ماہ غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ایک سیمینار بھی منعقد کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالتوں کے فیصلے میرٹ پر نہیں بلکہ ادارہ جاتی دباؤ کے تحت ہوتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی قیدیوں کے کیسز کا فیصلہ حکام کے دباؤ کے بجائے میرٹ پر ہونا چاہیے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر مقدمات میرٹ پر طے ہوں اور میڈیا پر براہِ راست نشریات دکھائی جائیں تو قوم دیکھ لے گی کہ یہ کتنا بڑا ڈرامہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں بھی ایک تماشا لگا ہوا ہے، جس طرح اسے کنٹرول کیا جا رہا ہے، نظام چلایا جا رہا ہے، اور پارلیمنٹیرینز کو اڈیالہ جیل کے سامنے ذلیل کیا جا رہا ہے.یہ تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات اس وقت ذرائع نے بتائی تھیں جب گزشتہ سال 27 اکتوبر کو لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی تھی۔اُس وقت کے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اشارہ دیا تھا کہ حکومت نہ صرف ’ایک ترمیم‘ پارلیمان میں پیش کر سکتی ہے بلکہ اسے منظور بھی کروا سکتی ہے۔تاہم وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت ایسی کسی قانون سازی پر غور نہیں کر رہی۔جولائی میں ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے لکھا تھا کہ اس ترمیم کو ’جعلی پارلیمان‘ کے ذریعے لانے کے بجائے بہتر ہے کہ کھل کر بادشاہت کا اعلان کر دیا جائے، کیونکہ جو نظام اس وقت نافذ ہے وہ کھلی آمریت ہے جو زبردستی ملک پر مسلط کی گئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جا رہا ہے پی ٹی آئی کے تحت تھا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز

باکو(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے باکو میں ملاقات کی۔صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی۔
انہوں نے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیری اور فلسطینی عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا جب کہ شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر ان کے کردار کو سراہا۔
دوسری جانب آذربائیجان کے صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت خوش دلی سے قبول کرلی، انہوں نے آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں الہام علیوف نے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو جماعت اسلامی کامینار پاکستان پرہونے والاعظیم الشان اجتماع عام ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع عام ہو گا، ڈاکٹر طارق سلیم بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان
  • آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ ترمیم
  • سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بحث،  مسودہ مشترکہ کمیٹی کے سپرد، اپوزیشن کا احتجاج
  • فیلڈ مارشل کا عہدہ موجود تھا جسے ختم کیا گیا ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات برقرار رہے گا: وفاقی وزیر قانون
  • ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو  کے اختیارات میں کمی، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا، وفاقی وزیر قانون
  • ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا، وفاقی وزیر قانون
  •  مقتدر حلقے موجودہ آئین و قانون میں درج ذمہ داریوں کے پابند رہیں،تنظیم اسلامی
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی
  • 27 ویں ترمیم: پیپلز پارٹی مک مکا کر کے آئینی سودے بازی چاہتی ہے، اسد قیصر
  • پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے، اسد قیصر