جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی میں واضح کمی کے باعث فوجی اہلکاروں کی تعداد میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران 20 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے، جو ملک کے دفاعی ڈھانچے کے لیے سنجیدہ چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ چو می آئی کے دفتر نے فوج میں اہلکاروں کی کمی پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔
اہلکاروں کی تعداد میں تشویشناک کمی
رپورٹ کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا کی فوج میں اہلکاروں اور افسران کی مجموعی تعداد صرف 4 لاکھ 50 ہزار رہ گئی جو ماضی کے مقابلے میں ایک بڑی کمی ہے۔ 2000 کی دہائی کے آغاز میں فوجی اہلکاروں کی تعداد تقریباً 6 لاکھ 90 ہزار تھی، جو 2019 تک کم ہو کر 5 لاکھ 63 ہزار رہ گئی، اور اب یہ تعداد مزید گھٹ چکی ہے۔
مردوں کی آبادی میں کمی وجہ بنی
یہ کمی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک بڑی وجہ جنوبی کوریا میں شرح پیدائش میں شدید کمی ہے، جو دنیا میں سب سے کم مانی جاتی ہے۔ 2024 میں جنوبی کوریا کی شرح پیدائش 0.

75 رہی، جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کے نتیجے میں فوج میں شمولیت کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق 2019 سے 2025 کے درمیان 20 سالہ نوجوانوں کی آبادی میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور اب یہ تعداد صرف 2 لاکھ 30 ہزار رہ گئی ۔ فوجی بھرتی کے لیے عمر کی حد کا دائرہ بھی محدود ہو رہا ہے، جو مستقبل میں دفاعی تیاریوں کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔
افسران اور نان کمیشنڈ اسٹاف کی قلت
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفاعی ضرورت کے مطابق اس وقت 50 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، جب کہ 21 ہزار نان کمیشن افسران کی بھی شدید قلت ہے۔
شمالی کوریا کی فوجی طاقت کا موازنہ
دوسری جانب جنوبی کوریا کے شمالی ہمسایہ ملک شمالی کوریا کی فوجی طاقت اب بھی مستحکم ہے۔ 2022 میں وہاں فوجی اہلکاروں کی تعداد 12 لاکھ تھی، جو جنوبی کوریا سے دوگنا ہے۔
اگرچہ جنوبی کوریا کا دفاعی بجٹ  اس وقت 43.9 ارب ڈالر سے زائد ہے — جو شمالی کوریا کی مکمل معیشت سے بھی زیادہ ہے — لیکن افرادی قوت میں کمی ایک ایسا خلا پیدا کر رہی ہے جسے صرف جدید ٹیکنالوجی سے پُر کرنا ممکن نہیں۔
جنوبی کوریا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے۔ موجودہ تخمینوں کے مطابق ملک کی کل آبادی جو 2020 میں 5 کروڑ 18 لاکھ تھی، وہ 2072 تک گھٹ کر صرف 3 کروڑ 62 لاکھ رہ جائے گی۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے چک 7 شمالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار کمسن بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بچیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ بچیوں کی عمریں بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ والدہ کے مطابق، وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں اور واپس آ کر دیکھا تو چاروں بیٹیاں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ واقعہ علاقے میں شدید افسردگی اور بے چینی کا باعث بنا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ اور رشتہ دار ہسپتال میں بچیوں کی خیریت جاننے پہنچ گئے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی کی شرح گرنے سے فوج کی تعداد میں بڑی کمی
  • کس صوبے میں گدھے سب سے زیادہ ؛ حکومتی اعداد و شمار سامنےآگئے
  • کس صوبے میں سب سے زیادہ گدھے؟ زراعت شماری کی تفصیلات جاری
  • ایک سال میں 9 لاکھ سے زائد افراد کی کمی! جاپان کا آبادی بحران شدت اختیار کر گیا
  • چین میں چکن گونیا کا خوفناک پھیلاؤ! صرف ایک ماہ میں 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے
  • جاپان، آبادی میں کمی کی رفتار تیز تر، کم شرح پیدائش بڑا مسئلہ بن گیا
  • لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
  • 4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
  • پاکستان میں کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک اور چیلنج کا سامنا