مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مری روڈ پر واقع مدرسہ کو مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے، نئے مقام پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے،جہاں تقریبا 200 طلبہ کے لیے رہائش، کھانے پینے اور دینی تعلیم کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔
اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ گرین بیلٹ یا غیر مجاز جگہوں پر موجود مدارس یا مساجد کو منتقل کرنے کاعمل علما کرام اور انتظامیہ کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔انہوں نے مدارس و مساجد کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انتظامیہ کی کیا گیا ہے
پڑھیں:
پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش
اسلام آباد:برطانیہ کیلیے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے منتظر مسافروں کا پی آئی اے دفاتر میں تانتا بندھ گیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ انتظامیہ برطانوی سول ایوی ایشن کے تھرڈ کنٹری آپریٹنگ (ٹی سی آئی) لائسنس کی منتظر ہے اور اس وجہ سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے 3 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قومی ایئرلائن کیلیے فلائٹ آپریشن کاآغاز نہ ہو سکا۔
تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تین برطانوی ایٔرپورٹس پرمسافروں کے کھانے کی سہولت کیلئے ٹینڈر جا ری کردیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں جمعہ ، ہفتہ ،اتوار اور بدھ کو پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب تھرڈ کنٹری آپریٹنگ لائسنس تاحال جاری نہیں ہو سکا جس میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔
یاد رہے پی آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔