اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، معتبر اور باخبر ذرائع نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تعلقات “انتہائی خوشگوار” ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے ہی اچھے ہیں جیسے پہلے تھے۔ حکومت اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی کہ موجودہ سیٹ اپ کو مکمل حمایت حاصل ہے اور سیاسی سیٹ اپ میں فوری طور پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور فی الوقت کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کی خواہش نہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان میں سول و عسکری کشیدگی اور پسِ پردہ سیاسی انجینئرنگ کی تاریخ کی وجہ سے اس قسم کی افواہیں اکثر زور پکڑ لیتی ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے واضح تردید یہ ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں اسٹیٹس کو برقرار رہے گا۔ چونکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کی توجہ معیشت کے استحکام اور سیکورٹی چیلنجز پر مرکوز ہے، اس لیے کسی بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔ قبل ازیں دی نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف میں ایک ایسا ساتھی ملا ہے، جس پر ادارہ نہ صرف اعتماد کرتا ہے بلکہ عملی طور پر اس کی حمایت بھی کرتا ہے۔ ایک سینئر ذریعے نے شہباز شریف کو بہترین قرار دیا ہے، جنہوں نے کارکردگی، محنت، نظم و ضبط، محتاط سفارت کاری اور ملکی طاقت کے نظام کو سمجھنے کی صلاحیت سے فوج کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ بند دروازوں کے پیچھے کوئی ابہام نہیں ہے کیوں کہ فوج سیاسی انتشار اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں شہباز شریف کو پاکستان کے لیے “بہترین ممکنہ انتخاب” سمجھتی ہے۔ یہ اعتماد یکطرفہ نہیں ہے۔ شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر نجی اور عوامی طور پر فیلڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور قومی وژن کی تعریف کی ہے۔ وزیرِاعظم نے ایک سے زائد بار حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کی “غیر متزلزل حمایت” کا اعتراف کیا ہے۔

انصار عباسی

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف کے درمیان

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک ترکیے دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی ہدایت، وزیراعظم کو استثنیٰ کی شق واپس: کمیٹی میں 27ویں ترمیم کا مسودہ پاس، آج سینٹ سے بھی منظوری کا امکان
  • سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
  • منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے: شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • 27 ویں ترمیم پر صدر و اتحادی جماعتوں کا شکریہ، نواز شریف سے رہنمائی لی: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ