پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بیجنگ : چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کا دورہ کیا اور چین کے اس متحرک علاقے کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی رہنما وانگ لی شیا کے ساتھ بات چیت کی جس میں قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک، ماحولیاتی بحالی اور افرادی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خلیل ہاشمی نے خطے کے معروف کاروباری اداروں کے ساتھ دو بی ٹو بی گول میز اجلاسوں کی بھی صدارت کی، جن میں اسٹیل اور تانبے کی کان کنی اور ریفائننگ، زراعت اور مویشی پروری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے انہیں رواں سال ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاک چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔دورے کے دوران خلیل ہاشمی نے ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، انر منگولیا میوزیم اور یلی گروپ کی ڈیری سہولیات کا دورہ بھی کیا ، جس سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی روابط کو وسعت دینے میں مشترکہ دلچسپی کو اجاگر کیا گیا ۔ دورے کے اختتام پر پاکستانی سفیر نے مقامی میڈیا سے بات چیت کی ، چین کے ماحولیاتی تہذیب کے وژن کے تحت اندرونی منگولیا کی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا،اور آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین مزید ترامیم پیش کردی گئیں۔
اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے اپنی ترامیم بھی پیش کر دیں، ذرائع نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی منظوری دیدی۔
زیر التوا مقدمات میں فیصلے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی، ایک سال تک مقدمہ کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔
اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم کمیٹی میں پیش کردی، خیبر پختونخوا سے نام خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کے ترمیم پیش کی گئی۔
اے این پی نے موقف اپنایا کہ خیبر ضلع ہے دیگر صوبوں میں نام کیساتھ ضلعے کا نام نہیں لکھا جاتا۔
ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ سے متعلق ترمیم پر اتفاق کیا گیا، ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 243اور آرٹیکل 200 سے متعلق مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، کتنی نشستیں بڑھائی جائینگی اس پر بات ہونا باقی ہے۔