پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کا دورہ کیا اور چین کے اس متحرک علاقے کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی رہنما وانگ لی شیا کے ساتھ بات چیت کی جس میں قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک، ماحولیاتی بحالی اور افرادی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خلیل ہاشمی نے خطے کے معروف کاروباری اداروں کے ساتھ دو بی ٹو بی گول میز اجلاسوں کی بھی صدارت کی، جن میں اسٹیل اور تانبے کی کان کنی اور ریفائننگ، زراعت اور مویشی پروری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے انہیں رواں سال ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاک چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔

دورے کے دوران خلیل ہاشمی نے ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، انر منگولیا میوزیم اور یلی گروپ کی ڈیری سہولیات کا دورہ بھی کیا ، جس سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی روابط کو وسعت دینے میں مشترکہ دلچسپی کو اجاگر کیا گیا ۔ دورے کے اختتام پر پاکستانی سفیر نے مقامی میڈیا سے بات چیت کی ، چین کے ماحولیاتی تہذیب کے وژن کے تحت اندرونی منگولیا کی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا،اور آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے تنازع پر مذاکرات جاری سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب.

.. اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز ہے، پاکستان لاہور ہائیکورٹ کا سرنڈر کیے بغیر زرتاج گل کی درخواست پر سماعت سے انکار، پیشی کا حکم ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اندرونی منگولیا کے ساتھ کرنے کے کے عزم چین کے

پڑھیں:

ویتنام اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہد ہ جلد ہو گا ‘سفیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈیسک) ویتنام کے سفیر فام انہ توان نے کہا ہے کہ ویتنام اور پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کے مذاکرات جلد شروع ہونگے تاکہ باہمی تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور پاکستان میں ویتنام کے اعزازی قونصل رضوان فرید نے بھی خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سید سلمان علی، کرامت علی اعوان، محمد عمران سلیمی اور وقاص اسلم بھی موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ جولائی 2025 میں ہنوئی میں ہونے والے جائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک نے 2025 میں ترجیحی تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ایک خوش ا?ئند ہے۔ سال 2024 میں دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت کا حجم 850 ملین ڈالر تک پہنچ گیا تھا جبکہ توقع ہے کہ 2025 میں یہ حجم 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،محنت کش کا  بکری چوری پر احتجاج
  • ڈیوس اسٹارٹ اپ چیلنج 2026 کے لیے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو تیار کرنے کا عزم
  • تھائی لینڈ: سڑک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا
  • بینکاک؛ مصروف شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا، ویڈیو وائرل
  • ویتنام اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہد ہ جلد ہو گا ‘سفیر
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں: فرانسیسی سفیر
  • پاکستان اور پولینڈ کا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • یمن کی سعودی اتحاد کو اندرونی معاملات میں مداخلت پر وارننگ
  • پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر
  • وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال