انسداددہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
عدالت نےشاہ محمودقریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
لاہور کی عدالت نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ڈرگ کورٹ لاہور میں حکیم شہزاد کے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کیے گئے۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر کورٹ میں پیش کیا جائے۔
حکیم شہزاد پر غیر قانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کا مقدمہ درج ہے، عدالت نے ملزم کو 24 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہیں۔
ادھر ملتان کی عدالت میں حکیم شہزاد کے وکیل نے کہا کہ عدالت نےحکیم شہزاد کو 24 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ حکیم شہزاد کےخلاف ڈرگ انسپکٹر نے غیر قانونی ادویات کی فروخت پرچالان جمع کرایا تھا، وہ بیرون ملک ہیں، واپس آکر عدالت میں پیش ہوں گے۔